اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن میں بہتری، پروازوں کی تعداد میں اضافہ

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہور نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے تناظر میں خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور سعودی عرب جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر کے بعد کویت، بحرین اور امارات نے بھی پروازوں میں اضافہ کیا، جبکہ بحرین، کویت اور قطر سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے 100 سے زائد پروازوں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے خلیجی ممالک کیلئے دوطرفہ 25 پروازیں آپریٹ ہوئیں، جبکہ کراچی سے 28، اسلام آباد سے 18، پشاور سے 8، کوئٹہ سے 4، ملتان سے 6 اور فیصل آباد سے 4 پروازیں چلائی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فضائی آپریشن میں بہتری کے باعث مسافروں کو سفری سہولیات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے