اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نادرا کا اہم اقدام، والدین اب گھر بیٹھے ’ب فارم‘ بنوا سکیں گے

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ب فارم کیلئے نئے ضابطے جاری کر دیئے، والدین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کے ذریعے بھی ب فارم بنواسکیں گے۔

 

نادرا ضوابط کے مطابق پیدائش سے تین سال کی عمر کے بچے کے لئے تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم عمر جیسے ہی تین سال سے بڑھتی ہے تو ب فارم بنانے کیلئے تصویر کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

دس سال سے اٹھارہ سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ب فارم کیلئے تصویر، فنگر پرنٹس اور آئرس یعنی نادرا کے آئی بائیو میٹرک تصدیقی نظام سے تصدیق کرانا لازم ہے۔

نادرا کے نئے اقدام کے بعد والدین کے مطابق تعلیمی ادارے امتحانات کیلئے ب فارم طلب کرتے ہیں، والدین نادرا سنٹر وزٹ کرنے کیساتھ ساتھ موبائل ایپ پاک آئی ڈی کے ذریعے گھربیٹھے بھی ب فارم بنوا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے