اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چھٹی کے دن لاہور سفاری زو میں شہریوں کا رش

12 Apr 2026
12 Apr 2026

(لاہور نیوز) سفاری پارک میں چھٹی کے روز شہریوں کو رش لگ گیا، بچے خوبصورت پرندوں اور جانوروں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔

چھٹی کے دن لاہور سفاری زو میں شہریوں کا رش لگا رہا، شہری آج اتوار کو قدرتی ماحول میں گھومتے جانوروں، پرندوں ،مچھلیوں کو دیکھنے پہنچ گئے، شہریوں  نے ای ویز میں بیٹھ کر سالٹ سفاری اور پاکستان جنگل سفاری کی سیر بھی کی۔

بچوں کی بڑی تعداد لاہور سفاری زو میں نظر آئی جبکہ فیملیز پکنک منانے کے لئے بھی یہاں پر موجود تھیں، بچے اور بڑے گھڑ سواری اور اونٹ کی سواری سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے