اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واٹس ایپ ہیکنگ روکنے کیلئے نیا سکیورٹی نظام تیار

02 Mar 2026
02 Mar 2026

(لاہور نیوز) واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر آ گئی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ ہیکنگ روکنے کیلئے نیا سکیورٹی نظام تیار کر لیا۔

پی ٹی اے حکام کی جانب سے واٹس ایپ پر نئے سکیورٹی سسٹم کو ’میٹا او ٹی پی‘ کا نام دیا گیا ہے، صارف کے اکاؤنٹس کی حفاظت کیلئے ڈبل او ٹی پی فیچر متعارف کرایا جائے گا۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور میٹا میں معاملات طے پا گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر پہلا او ٹی پی ہیکرز تک پہنچ جائے تو تین منٹ بعد دوسرا او ٹی پی خودکار طور پر جاری ہو گا، ڈبل او ٹی پی فیچر سے آن لائن فراڈ کے واقعات میں نمایاں کمی متوقع ہے، صارف کو او ٹی پی لیک ہونے پر اکاؤنٹ کی رسائی واپس حاصل کرنے کا نیا آپشن دیا جائے گا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق میٹا اس نئے سکیورٹی فیچر کا آغاز سب سے پہلے پاکستان میں کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے