اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے 3 حاضر سروس ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز ختم

02 Mar 2026
02 Mar 2026

(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024 کے الیکشن ٹربیونلز سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن  نے پنجاب کے 3 حاضر سروس ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز ختم کر دیئے، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس انوار حسین اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل ٹربیونلز کے نوٹیفکیشن واپس  لے لئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے خط کی روشنی میں تینوں حاضر سروس ججز کے ٹربیونلز ڈی نوٹیفائی کر دیئے گئے ہیں۔

تینوں ٹربیونلز میں زیر سماعت مقدمات جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ اور جسٹس (ر) رانا زاہد محمود کے ٹربیونلز کو منتقل کر دیئے گئے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے