اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب

01 Mar 2026
01 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہو گا۔

پی ایم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح نو بجے مجلس شوریٰ کے اجلاس سے قبل بلایا گیا جس میں اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی اور جنگی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ایران-اسرائیل کشیدگی سمیت علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

اِسی طرح قومی سلامتی سے متعلق امور بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، ملک کی داخلی صورتحال،افغانستان کے خلاف کارروائیوں پر مشاورت کی جائے گی اور امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں احتجاجی مظاہروں کے سکیورٹی پہلوؤں کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہو گا ،کابینہ اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے اور اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے