اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نیوی نے جیت لیا

05 Oct 2025
05 Oct 2025

(لاہور نیوز) چیف آف دی نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نیوی نے جیت لیا۔

لاہور میں چوتھے چیف آف دی نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نیوی نے زبردست مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کیا، ایونٹ میں ماڑی انرجیز نے دوسری جبکہ پاکستان ایئر فورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس، ماڑی انرجیز، رینجرز، پولیس، پورٹ قاسم اتھارٹی اور نیشنل بینک سمیت آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات تقسیم کیے، زکریا حیات بہترین کھلاڑی، احمد ندیم بہترین سکورر اور عبداللہ اشتیاق بہترین گول کیپر قرار پائے۔

سابق اولمپیئنز، سول و ملٹری شخصیات اور شائقین کی بھرپور شرکت نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے