اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، سپورٹ سٹاف میں اضافے کا امکان

04 Oct 2025
04 Oct 2025

(لاہور نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں اضافے کا امکان ہے جس کا باقاعدہ اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لئے سابق کرکٹر عمران فرحت کی بطور معاون بیٹنگ کوچ خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ سپن بولنگ کوچ عبدالرحمان اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے کی تجویز ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے یہ تینوں کوچز اس وقت لاہور میں جاری قومی ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، ان کو سپورٹ سٹاف کا باقاعدہ حصہ بنانے کی تجویز پر حتمی فیصلہ جلد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے، دونوں میچز کے لئے سپن ٹریک بنایا جا سکتا ہے جس پر ساجد خان، نعمان علی اور آصف آفریدی کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے