اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سی آئی ایس گیمز: پاکستان کے عبدالرحمٰن نے ریسلنگ میں برانز میڈل جیت لیا

05 Oct 2025
05 Oct 2025

(ویب ڈیسک) آذربائیجان میں ہونے والے سی آئی ایس گیمز 2025 میں پاکستان کے عبدالرحمٰن نے ریسلنگ میں برانز میڈل جیت لیا۔

پاکستانی ریسلر عبدالرحمٰن نے برانز میڈل کی باؤٹ میں ترکمانستان کےعبدالمقیط نبی کو شکست دی۔

پاکستانی ریسلر نے 65 کے جی مقابلوں میں تیسری پوزیشن کی باؤٹ 5-10 سے جیتی۔ فیصلہ کن باؤٹ کے پہلے راؤنڈ میں عبدالرحمٰن نے 3 ، دوسرے میں 7  ٹیکنیکل پوائنٹ لیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عبدالرحمٰن نے کوارٹر فائنل میں بیلاروس کے ریسلر کو شکست دی تھی۔ سیمی فائنل میں پاکستانی ریسلر، کرغیزستان کے کھلاڑی سے ہار گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے