اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

10 Aug 2025
10 Aug 2025

(لاہورنیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے کپتان سلمان آغا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر چکی ہے اور آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے