اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ گیمز: سنوکر ایونٹ میں پاکستان کے محمد آصف کا فاتحانہ آغاز

10 Aug 2025
10 Aug 2025

(لاہورنیوز)چین کے شہر چینگ ڈو میں ہونے والے ورلڈ گیمز سنوکر ایونٹ میں پاکستان کے محمد آصف نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

ورلڈ گیمز کے سنوکر ایونٹ کے دوران محمد آصف نے گروپ کے پہلے میچ میں چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دی۔پاکستانی کیوئسٹ نے بیسٹ آف تھری کا مقابلہ دو صفر سے جیتا، محمد آصف نے پہلا فریم 79-50 اور دوسرا فریم 77-24 کے اسکور سے اپنے نام کیا، محمد آصف اپنا دوسرا میچ کل جرمنی کے ایلیزنڈر وداو کے خلاف کھیلیں گے۔

ورلڈ گیمز اسنوکر مینز سنوکر میں شریک 12 کھلاڑیوں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے 2 ، 2 کھلاڑی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے