اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

باٹا پور: 25سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، 5ملزمان گرفتار

03 Aug 2025
03 Aug 2025

(لاہور نیوز) باٹا پور کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان نعمان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، قتل کرنے والے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

باٹا پور پولیس ٹیم  نے کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اور اس کے 4 ساتھی شامل ہیں۔

انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان کی مقتول نعمان کے ساتھ نشہ کے لین دین کی بنا پر تلخ کلامی ہوئی تھی، اسی بنا پر ملزمان نے مقتول کو اپنے ڈیرہ پر بلایا، ملزمان نے اسی دوران 25سالہ نعمان کی گردن پر ڈنڈا رکھ کر گلا دبا کراسے بے دردی سے قتل کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے