اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، کروڑوں کی منشیات برآمد، 11 ملزم گرفتار

02 Aug 2025
02 Aug 2025

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 107.318 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق چکلالہ میں واقع ایک کوریئر آفس میں برطانیہ سے راولپنڈی آنے والے پارسل کی چیکنگ کے دوران 84 گرام مائع بھنگ برآمد ہوئی جس پر متعلقہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، اسی طرح ساہیوال کے قریب ہڑپہ ٹول پلازہ پر ایک گاڑی سے 4 کلو افیون، 2 کلو چرس اور 500 گرام آئس برآمد ہوئی جہاں 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع پشین میں سرانان روڈ پر کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 45 کلو افیون برآمد ہوئی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترنول کے قریب ایک ٹرک سے 25 کلو افیون اور 22.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل سوار سے 2 کلو افیون برآمد ہوئی جبکہ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر ایک بس مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس اور دوسری کارروائی میں ایک اور مسافر کے بیگ سے 1.808 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

پشاور میں رنگ روڈ کے قریب ایک گاڑی سے 1.3 کلو ہیروئن برآمد کی گئی اور اٹک کے برہان ٹول پلازہ پر بس میں سوار ایک مسافر کے قبضے سے 710 گرام افیون برآمد ہوئی، تمام گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے