پنجاب گورنمنٹ
داتا دربارغسل تقریب: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زائرین کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت
05 Jul 2025

05 Jul 2025
(لاہور نیوز) حضرت داتا گنج بخش ہجویریؒ کے مزار پر سالانہ غسل مبارک کی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زائرین کے لیے بہتر سے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔
وزیراعلیٰ نے تقریب میں سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زائرین ہمارے مہمان ہیں، محبت سے پیش آئیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ زائرین اور عقیدت مندوں کو محبت اور احترام کے ساتھ لنگر پیش کیا جائے ،رش اور بھگدڑ سے بچنے کے لئے بہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا جائے۔
مریم نواز نے اپیل کی کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام کیلئے دعائیں کی جائیں ،حضرت داتا گنج بخش ؒنے محبت، احترام، امن ،رواداری کا پیغام عام کیا ۔