اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.61 قیمت فروخت : 39.68
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.55 قیمت فروخت : 285.05
  • یورو قیمت خرید: 330.36 قیمت فروخت : 330.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.95 قیمت فروخت : 381.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.61 قیمت فروخت : 185.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.42 قیمت فروخت : 207.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.91
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.49 قیمت فروخت : 77.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.73 قیمت فروخت : 933.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 355000 دس گرام : 304400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 325414 دس گرام : 279031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4015 دس گرام : 3446
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نوازنے ماحول دوست بسوں سے متعلق مانیٹرنگ رپورٹ طلب کر لی

04 Jul 2025
04 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور میں ماحول دوست بسوں سے متعلق مانیٹرنگ رپورٹ طلب کر لی، ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کرن خورشید کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن یونٹ نے اس سلسلے میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ لاہور میں 12 میٹر اور 9 میٹر کی ماحولیاتی بسیں شامل کرنے کے منصوبے سے متعلق تحقیات کی جائیں گی۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بس منصوبے کی مکمل دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ڈی جی کرن خورشید نے پی سی ون، پی سی تھری، فارم بی کی اصل اور نظرثانی شدہ نقول طلب کر لی ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے اجلاس کی کارروائی کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔

بس منصوبے کے لیے فنڈز کے استعمال کی تفصیلات ، ایڈمنسٹریٹو اپروول کی اصل نقول بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پروکیورمنٹ کی تفصیلات اور معاہدے کے کاغذات بھی لازمی جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

 فنڈز کے اجراء اور استعمال میں فرق کی تفصیل اور سپورٹ یا سپانسر اسسمنٹ رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ بس آپریشن اور مینٹیننس ایگریمنٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی جی ایم اینڈ ای نے متعلقہ محکموں کو جلد از جلد معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے