اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.61 قیمت فروخت : 39.68
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.55 قیمت فروخت : 285.05
  • یورو قیمت خرید: 330.36 قیمت فروخت : 330.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.95 قیمت فروخت : 381.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.61 قیمت فروخت : 185.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.42 قیمت فروخت : 207.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.91
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.49 قیمت فروخت : 77.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.73 قیمت فروخت : 933.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 355000 دس گرام : 304400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 325414 دس گرام : 279031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4015 دس گرام : 3446
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے پی سی ون جمع کرانے کا آغاز

04 Jul 2025
04 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پی سی ون جمع کرانے کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس میں پیشرفت پر غور کیا گیا، اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ اور ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی  نے شرکت کی، پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی  کے ایم ڈی سید زاہد عزیز  نے بریفنگ دی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق  کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 21 شہروں کو ترجیحی فہرست میں شامل کیا گیا، 5 شہر گجرات، ڈسکہ، لیہ، اٹک، ننکانہ صاحب کے پی سی ون جمع ہو گئے، خانیوال اور وزیرآباد شہر کے پی سی ون آخری مراحل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ میں 14 دیگر شہروں میں کام کا پی سی ون جمع کرا دیا جائے گا، کامونکی، وہاڑی، مریدکے، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، بہاولنگر ،بھکر، بوریوالہ، گوجرہ، جڑانوالہ اور کمالیہ کے پی سی ون تیار ہیں۔ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوٹ ادو، لودھراں، شیخوپورہ میں بھی ترجیحی بنیادوں پر کام ہو گا، سیوریج، بارشی پانی کے نکاس، گلیوں کی پختگی کی سکیمیں شامل ہیں،مرحلہ وار ہر چھوٹے بڑے شہر کو پی ڈی پی کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔

ذیشان رفیق  نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی طرز پر شفافیت اور تیزی سے کام کیا جائے ، پی ایم ڈی ایف سی اور پی ایم یو منصوبوں کی نگرانی کریں گے، صوبائی سطح پر سٹیئرنگ کمیٹی تمام امور کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے