
(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب کے دس اضلاع میں واسا ایجنسیوں کا قیام، ضلعی میونسپل کارپوریشنوں سے عملہ اور اثاثوں کی منتقلی کے لیے ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن کمیٹیاں تشکیل دے دیں، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ ضلعی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کمیٹی کے کنوینر ہونگے، کمیٹیاں تمام عملہ، واٹر سپلائی، سینی ٹیشن اور ڈرینیج نظام کے اثاثوں کی فہرست مرتب کریں گی۔
ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن کمیٹیاں تمام عملہ اور اثاثوں کی منتقلی کا کام جلد از جلد مکمل کریں گی، نو تشکیل شدہ واسا اتھارٹیوں کو دفتری اور انتظامی امور چلانے کیلئے دفاتر اور درکار لاجسٹکس مہیا کرے گی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خاص ہدایات پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں، تمام اثاثوں کی منتقلی بروقت مکمل کی جائے، تمام اضلاع کا سرپرائز وزٹ بھی کروں گا۔
سروس ڈیلیوری کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق یقینی بنا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کا ہی یہ وژن تھا کہ جو کام سالوں سے نہ ہو سکے اب چند دنوں میں ہو رہے ہیں۔