اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے دیہات کو جدید 'ماڈل ویلجز' میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

10 Jun 2025
10 Jun 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہی علاقوں کی تقدیر بدلنے کے لیے "ماڈل ویلج پروجیکٹ" کے تحت 2400 دیہاتوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس اہم منصوبے کی منظوری دے دی جبکہ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو اس منصوبے کی نگرانی اور عملی نفاذ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 800 دیہات کو ماڈل ویلجز بنانے کے لیے پنجاب حکومت فنڈز فراہم کرے گی جبکہ باقی 1600 دیہات کے لیے ورلڈ بینک سے مالی معاونت حاصل کی جائے گی، اس منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں باقاعدہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

ماڈل ویلج میں دستیاب سہولیات
ذرائع کے مطابق ماڈل ویلجز میں عالمی معیار کے مطابق پختہ گلیوں کی تعمیر، صفائی و ستھرائی اور جدید سینی ٹیشن نظام، واٹر سپلائی لائنز اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیگر بنیادی بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا اور ہدف ہے کہ پنجاب کے 60 فیصد سے زائد دیہات کو جدید ماڈل ویلجز میں تبدیل کیا جائے، یہ منصوبہ نہ صرف دیہی علاقوں میں معیارِ زندگی کو بہتر بنائے گا بلکہ مقامی معیشت، صحت و صفائی، اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے