اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عید کے دوران صفائی کو ڈیجیٹل انداز میں کیا: مریم اورنگزیب

09 Jun 2025
09 Jun 2025

(لاہورنیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگریب نے کہا ہے کہ عید کے دوران صفائی کو ڈیجیٹل انداز میں کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کیا گیا، ہم نے صفائی آپریشن سے قبل ڈیڑھ کروڑ لفافے تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ عید کے دوران صفائی کو ڈیجیٹل انداز میں کیا، اگر آلائشیں نہیں اٹھائی جاتیں  تو فیڈ بیک دیں، آلائشیں اٹھا کر عرق گلاب ڈالا گیا ،چونا ڈالا گیا، جتنی آلائشیں اٹھائی گئیں  ان سب کو سیف سٹی کے ذریعے مانیٹر کیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں ورکرز نے کام کیا ، وزیر اعلیٰ کا اگلا قدم عید پر جمع کئے گئے گند کو انرجی میں بدلنے کا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو شاباش پیش کرتی ہوں، جو اہلکار سڑکوں پر شدید گرمی میں کام کر رہے تھے، ان کو مبارک ہو ، آج پورا پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب کو شاباش دے رہا ہے، انہوں نے کام کر کے دکھایا، کام کرنے کی نیت ہو تو سب ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں نے کہا کہ ہم نے میڈیا مینجمنٹ کی، ہم نے میڈیا مینجمنٹ نہیں کام کر کے دکھایا، ہمارے وزیر بلدیات نے مختلف تحصیلوں کا دورہ کیا، دیگر صوبے اپنے کام میں جدت لائیں تنقید نہ کریں، اچھے کام کو دیکھ کر خود بھی کیا جاتا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں پانی ،سیوریج صفائی کے منصوبے لارہے ہیں، عید کے تین دن میڈیا نے بھی ہماری کافی مدد کی، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا پرائیویٹ پبلک پراجیکٹ ہے، عوام پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سرا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہر آنے والا روز نیا ویژن، سب لوگوں کو نظر آئے گا، لکھو ڈیر ویسٹ سائڈ کو بھی متھین گیس پراجیکٹ دینے جا رہے ہیں، صفائی کے کام میں شریک مزدوروں کو محنت کا انعام وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے