اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سندھ کا بلدیاتی نظام اپنی ہی حکومت کا کوڑا اٹھانے کے قابل نہیں: عظمیٰ بخاری

09 Jun 2025
09 Jun 2025

(لاہورنیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سندھ حکومت کے بیانات پر ردعمل آگیا۔

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی سندھ والوں کا پرابلم کیا ہے؟کبھی کہتے ہیں وزیراعلیٰ نظر کیوں نہیں آئی، کبھی کہتے کہ ان کو شہروں کی صفائی کے لیے خود آنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ترجمانوں کی فورس ڈپریشن اور ٹینشن میں بالکل ہی حواس باختہ ہو گئی ہے، مریم نواز کو عوام کی طرف سے جو داد مل رہی اس سے آپ کا جل جل کے برا حال ہورہا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں صفائی آپریشن مکمل ہونے پر مریم نواز نے ورکرز کےلیے 10،10 ہزار انعام کا اعلان کیا ہے، بلدیاتی نظام پنجاب کا ہے اس بلدیاتی نظام کی تکلیف سندھ حکومت کو کیوں ہورہی؟۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو بلدیاتی نظام سندھ میں ہے، اس میں صرف ایک مئیر میڈیا میں ون مین شوہے، اس  کے علاؤہ پورے سندھ میں کوئی بلدیاتی ادارہ نظر نہیں آتا انہیں اپنے شہر سے زیادہ پنجاب کی فکر ہے، عید کے تیسرے دن بھی سندھ کی فوٹیجز لوگ دیکھ رہے ہیں جہاں کوڑا پڑا ہوا ہے، سندھ کا بلدیاتی نظام اپنی ہی حکومت کا کوڑا اٹھانے کے قابل نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے