اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

09 Jun 2025
09 Jun 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

صوبہ پنجاب میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کر دیں اور کہا کہ ٹیکس نہیں بلکہ ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں، ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں یہ نہیں ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے اور کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا، پنجاب ریونیو اتھارٹی، مائنز اینڈ منرل اور دیگر ڈیپارٹمنٹ ریونیو کے نئے مواقع دریافت کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے