
10 Jun 2025
(ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ 2025- 26 میں عوام کو کم لاگت پر گھر فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے 3 اور 5 مرلہ کے گھروں کیلئے شرح سود پر سبسڈی دینے کی تجویز دی ہے، جس کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کو سستے گھر فراہم کرنا ہے۔
10 سے 12 سالہ قسطوں پر مشتمل ایک آسان ادائیگی کا پیکج متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت سالانہ 50 سے 70 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں 1 کروڑ 40 لاکھ رہائشی یونٹس کی کمی ہے جبکہ حالیہ مردم شماری کے مطابق تقریباً 3 کروڑ (30 ملین) کچے پکے رہائشی یونٹس موجود ہیں۔