اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.61 قیمت فروخت : 39.68
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.55 قیمت فروخت : 285.05
  • یورو قیمت خرید: 330.36 قیمت فروخت : 330.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.95 قیمت فروخت : 381.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.61 قیمت فروخت : 185.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.42 قیمت فروخت : 207.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.91
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.49 قیمت فروخت : 77.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.73 قیمت فروخت : 933.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 355000 دس گرام : 304400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 325414 دس گرام : 279031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4015 دس گرام : 3446
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید کے بعد مہنگائی کا طوفان، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر

10 Jun 2025
10 Jun 2025

(لاہور نیوز) عید کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان عوام کو شدید متاثر کرنے لگا، انتظامیہ برائلر گوشت کے نرخ تاحال مقرر کرنے میں ناکام ہے۔

مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 480 روپے فی کلو اور صافی گوشت 500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، اگرچہ زندہ برائلر کی قیمت میں 40 روپے فی کلو تک کمی آئی ہے اور ہول سیل ریٹ 324 روپے جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے مقرر کیا گیا ہے، لیکن گوشت کی اصل قیمت میں واضح کمی نظر نہیں آ رہی۔

ادھر انڈوں کی سپلائی میں بدستور کمی کے باعث فارمی انڈے مزید 3 روپے فی درجن مہنگے ہو کر 317 روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9,390 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں نے بھی عید کے بعد پر لگا لئے ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 8 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بازار میں سبزیاں منہ مانگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔

ادرک اور لیموں 600 روپے، لہسن 350، پیاز 60 اور ٹماٹر 50 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، شملہ مرچ 250، گوبھی 200، ٹینڈے 180، بھنڈی 150 اور کریلے 120 روپے کلو تک جا پہنچے ہیں۔

پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، سیب 580، فالسہ اور آم 380، خوبانی 360 اور آڑو 320 روپے فی کلو دستیاب ہیں، جس سے شہریوں کے لئے روزمرہ کا بجٹ بنانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

عوامی حلقوں  نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مؤثر نرخ نامے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے