اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.25 قیمت فروخت : 284.75
  • یورو قیمت خرید: 332.70 قیمت فروخت : 333.29
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.78 قیمت فروخت : 386.46
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.49 قیمت فروخت : 185.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.69 قیمت فروخت : 208.05
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.39 قیمت فروخت : 77.53
  • کویتی دینار قیمت خرید: 930.66 قیمت فروخت : 932.29
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3879 دس گرام : 3329
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے حکومت کو خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے: عارف حبیب

10 Jun 2025
10 Jun 2025

(لاہور نیوز) ماہر معیشت عارف حبیب نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے حکومت کو خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب کا کہنا تھا کہ حکومت مائیکرواکنامک کا ہدف حاصل کرنےمیں کامیاب رہی، آئی ایم ایف پرائمری سرپلس پربہت زوردیتا ہے، پرائمری سرپلس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا فوکس اب گروتھ کی طرف ہوگا، حکومت نےوعدہ کیا ہے بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا چاہیے، ٹیکسٹائل سیکٹرکےاگرکوئی تحفظات ہیں توانہیں دورکرنا چاہیے۔

ماہر معیشت کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ بڑھانےکےحوالےسےحکومت بہت کوششیں کر رہی ہے، ایکسپورٹ کے حوالے سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

عارف حبیب کا مزید کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں سب سے زیادہ روزگار ملتا ہے جبکہ کنسٹرکشن کے حالات اچھے نہیں رہے اور عوام کہہ رہے ہیں میکرو استحکام آگیا تو ہمیں اس سے کیا لینا؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے