
10 Jun 2025
(لاہور نیوز) آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 4 تجاویز زیر غور ہیں۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ 2025 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے 4 تجاویز تیار کر لی گئی ہیں، یہ تجاویز مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے اور مختلف گریڈز میں اجرتوں کے فرق کو ختم کرنے کے لئے دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لئے 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لئے 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔