اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: سیشن کورٹ میں بلی کا عدالتی اہلکار پر حملہ

22 May 2025
22 May 2025

(لاہور نیوز) سیشن کورٹ میں بلی نے عدالتی اہلکار پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید کے چیمبر میں بلی نے حملہ کیا، بلی کے حملے میں عدالتی اہلکار ارنس مسیح زخمی ہو گیا، بلی اپنے بچوں کو لیکر ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر میں داخل ہوئی، اسی دوران عدالتی اہلکار  نے بلی کو بچوں سمیت پکڑنے کی کوشش کی۔

جس پر بلی نے خوف زدہ ہو کر اہلکار کی ٹانگ پر کاٹ لیا اور ناخن مارے تاہم اہلکار کے شور مچانے پر سائلین کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، بعدازاں ریسکیو 1122 نے آ کر بلی کو تھیلے میں بند کیا اور اہلکار کو طبی امداد دی فراہم کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے