اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مخصوص نشستوں کا کیس: سنی اتحاد کونسل کا اعتراض مسترد، 11 رکنی آئینی بنچ برقرار

22 May 2025
22 May 2025

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بنچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کردہ اعتراض پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے واضح طور پر سنی اتحاد کونسل کے موجودہ بنچ پر اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے بنچ کی آئینی حیثیت برقرار رکھی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بنچ  نے متفرق درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

سنی اتحاد کونسل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کی درخواستیں موجودہ بنچ نہ سنے اور یہ کہ پہلے 26 ویں آئینی ترمیم کی سماعت کی جائے تاہم عدالت نے دونوں مطالبات مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ مخصوص نشستوں کے مقدمے کی کارروائی موجودہ بنچ ہی جاری رکھے گا۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھے گی جبکہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پہلے سننے کی سنی اتحاد کونسل کی درخواست بھی مسترد کردی۔

اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کی اعتراضات کی براہ راست نشریات کے علاوہ دیگر متفرق درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں، اعتراضات کی متفرق درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت اجازت دے دی اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کیخلاف نظرثانی کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے