اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رائیونڈ: 35 سالہ خاتون کی پرُاسرار حالت میں تشدد زدہ لاش برآمد

22 May 2025
22 May 2025

(لاہور نیوز) رائے ونڈ کے علاقے واڑہ مانگا روڈ پر ایک گھر سے 35 سالہ خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کنزہ اپنی 16 سالہ بیٹی فضا کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی اور دونوں مقامی فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا علم اس وقت ہوا جب مقتولہ کی بیٹی فضا فیکٹری سے واپس گھر پہنچی تو اس نے اپنی والدہ کی لاش زمین پر پڑی دیکھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے ہاتھ پیچھے کی جانب بندھے ہوئے تھے اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے