
21 May 2025
(لاہور نیوز) وزارت مذہبی امور نے ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو وزرات مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہو گا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہو گا۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے، 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عید 6 جون کو ہوگی، 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید 7 جون کو ہو گی۔
ماہر فلکیات نے ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے، ماہر فلکیات نے ملک میں عید 7 جون کو ہونے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔