اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.25 قیمت فروخت : 284.75
  • یورو قیمت خرید: 332.70 قیمت فروخت : 333.29
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.78 قیمت فروخت : 386.46
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.49 قیمت فروخت : 185.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.69 قیمت فروخت : 208.05
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.39 قیمت فروخت : 77.53
  • کویتی دینار قیمت خرید: 930.66 قیمت فروخت : 932.29
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3879 دس گرام : 3329
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ، افسران اور ملازمین کی بغیر اطلاع غیر حاضری پر وضاحت طلب

14 May 2025
14 May 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے افسران اور ملازمین کی بغیر اطلاع غیر حاضری پر ثبوت سمیت وضاحت طلب کر لی۔

ملازمین میں اکاؤنٹ برانچ، اے جی سیل، آڈٹ سیل ، بی اینڈ ایف ایم برانچ ، بل برانچ، بلڈنگ لاہور ہائیکورٹ برانچ، کینٹین کے ملازم، کیس کمپلینٹ برانچ، کیس فکسچر برانچ، کاز لسٹ سیکشن، سیول 1 اور سیول 2 برانچ کے ملازمین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کمرشل اینڈ ٹیکسیشن برانچ، کاپی برانچ، کریمنل برانچ، ڈے کیئر سینٹر ، ڈسپیچ برانچ، ڈی آرآر سیول برانچ وغیرہ کے ملازمین بھی شامل ہیں، جنرل برانچ، جنرل ایشو سیکشن، ہیڈ ججمنٹ رائٹر، ایچ آر برانچ، آئی ٹی برانچ، جج کامن روم کے ملازمین، ججز لائبریری کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

مزید برآں لوئر کورٹ برانچ ، مینٹیننس برانچ کے ملازمین، رٹ برانچ، ارجنٹ سیل کے ملازمین ، ٹربیونل اینڈ کوآرڈینیشن کے ملازمین ، ٹرانسپورٹ برانچ کے ملازمین ، ٹیلی فون ایکسچینج برانچ کے ملازمین بھی شامل ہیں، سافٹ ویئر اینڈ ویب سیکشن ، سکیورٹی برانچ ، سکیننگ برانچ، سہولت سینٹر برانچ، آر کے جے برانچ، رجسٹرار آفس کے ملازمین شامل ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا ویژن کام کے وقت بس کام ہو گا، مجاز اتھارٹی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو تین دن میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جواب جمع نہ کرانے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی، گریڈ 20، 21 کے افسران سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے