اپ ڈیٹس
  • 280.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.20 قیمت فروخت : 39.27
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 315.03 قیمت فروخت : 315.59
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.60 قیمت فروخت : 375.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.38 قیمت فروخت : 182.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.21 قیمت فروخت : 202.57
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.07 قیمت فروخت : 75.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.18 قیمت فروخت : 77.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.98 قیمت فروخت : 918.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 343000 دس گرام : 294100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 314414 دس گرام : 269590
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3475 دس گرام : 2983
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا

09 May 2025
09 May 2025

(لاہور نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 0 اعشاریہ 80 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران 9 اشیاء مہنگی، 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں برائلر مرغی فی کلو 40 روپے 15 پیسے مہنگی ہو گئی، گزشتہ ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 18 روپے 27 پیسے مہنگے ہوئے، ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت بھی 3 روپے 26 پیسے بڑھ گئی، ایک ہفتے کے دوران بیف فی کلو 16 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دال ماش، مٹن، گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 4 روپے 61 پیسے سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 20 روپے 33 پیسے سستا ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران آلو فی کلو 2 روپے 19 پیسے تک سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 1 پیسے کمی ہوئی، چاول، تازہ دودھ دہی سمیت 25 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے