
08 Feb 2025
(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 83.1 فیصد رہا۔
43 میڈیکل کالجوں کے 5 ہزار 322 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، چار ہزار 407 امیدوار پاس قرار پائے۔
شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے سید معیز الحق بخاری نے 943 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کے ثقلین امداد نے 907 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈی جی خان میڈیکل کالج کی تابندہ افضل نے 893 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔