
08 Feb 2025
(لاہور نیوز) سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کیویز کی کمان مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم کا تعمیر نو کے بعد افتتاح کیا تھا، قذافی سٹیڈیم تعمیر نو کے بعد آج سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کی میزبانی کررہا ہے۔