
07 Feb 2025
(لاہورنیوز) قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی بھی کردی گئی۔
افتتاحی تقریب کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے سٹیج پر آکر کٹ کی رونمائی کی، قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ میں شرٹ میں ہلکا سبز رنگ نمایاں ہے جبکہ ٹراؤزر گہرے سبز رنگ کا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے، میزبان پاکستان اپنی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی مہم کا آغاز اسی روز کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا، بعدازاں انہیں 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔