اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قذافی سٹیڈیم کاافتتاح: شہباز سپیڈ ماضی ہو چکا اب محسن سپیڈ چل رہی ہے :وزیراعظم

07 Feb 2025
07 Feb 2025

(لاہورنیوز) قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا آغاز، وزیراعظم شہباز شریف نے سٹیڈیم کا افتتاح کیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چیئرمین پی سی بی اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔اپ گریڈیشن کے بعد قذافی سٹیڈیم میں 32ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گئی ہے کل قذافی سٹیڈیم میں ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے ، قذافی سٹیدیم کی تعمیر نو بہت شاندار طریقے سے ہوئی ، سب نے ایک ٹیم کے طور پر ریکارڈ 117دنوں میں منصوبہ مکمل کرکے ناممکن کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی عادت ہے کہ وہ اچھے کام کرتے ہیں ،ان کو لندن کی سیر کراتے ہیں ، سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے 2500 افراد نے کام کیا انہیں بھی لندن کی سیر کرائیں گے۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی قومی ٹیم کی جیت کی منتظر ہے ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی مدد کریں گے، ہم اس دن کا بھی انتظار کررہے ہیں جب قومی ٹیم بھارت کو شکست دے گی۔
محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ تھا چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم کو مکمل کریں گے،بہت سے مزدور ایسے تھے جو 3،3 ماہ سے گھر نہیں گئے۔سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ کئی بار اس قذافی سٹیڈیم میں کھیل چکا ہوں ، قومی کھلاڑی ہمارے سر کے تاج ہیں، ٹیم ہار جائے تو ایسے کمنٹس دیتے ہیں تو غلط ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے