اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی ٹیم متوان، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی: مچل سینٹنر

07 Feb 2025
07 Feb 2025

(لاہورنیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کی ٹیم متوازن ہے، امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں ،ہم سیریز کیلئے اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ٹرائی سیریز بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں، ان کی وکٹ ہمارے لیے اہم ہوتی ہے، فخر زمان فاسٹ اور سپن باؤلرز دونوں کو اچھا کھیلتے ہیں، ہم پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ سے ہم آہنگ ہیں کہ وہ کتنا خطرناک ہوسکتے ہیں۔

مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں سینئر اور نوجوان کھلاڑیوں کا کمبی نیشن ہے ،ہم برصغیر میں اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں،اب بھی امید ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے ، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے کراچی اور لاہور میں کھیلنے سے فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا یہ پہلی مرتبہ لاہور کا دورہ ہے اور یہاں کی وکٹ کافی فلیٹ لگ رہی ہے،لاہور کا قذافی سٹیڈیم کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین گراؤنڈ ہے ، پاکستان کی ٹیم بہت ہی متوازن ٹیم ہے، امید ہے شائقین کو اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے