اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 ایتھلیٹس پر پابندیاں عائد

07 Feb 2025
07 Feb 2025

(لاہور نیوز) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر مختلف کھیلوں کے 8 کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں جبکہ 5 مزید ایتھلیٹس کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

پی ایس بی کے ترجمان کے مطابق 2024 میں مجموعی طور پر 140 اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 13 ایتھلیٹس کے ٹیسٹ مثبت آئے۔پابندی کا سامنا کرنے والے 8 کھلاڑی مختلف کھیلوں سے تعلق رکھتے ہیں، ان میں 5 ویٹ لفٹنگ، ایک باڈی بلڈنگ، ایک سائیکلنگ اور ایک کا تعلق ایتھلیٹکس سے ہے۔

ویٹ لفٹنگ میں فرقان احمد پر 2 سال،جمیل اختر اور محمد یوسف پر 3، 3 سال جبکہ غلام حسین شاہد پر 4 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے، ارسلان رؤف کو 3 سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔سائیکلنگ میں نتالیہ خان اور ایتھلیٹکس کے اسپرنٹر انیس خان پر 3، 3 سال کی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ باڈی بلڈنگ کے کھلاڑی کاشف شاہ کو 4 سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

شاٹ پٹ کی ایتھلیٹ ماہ نور ڈوگر اور مڈل ڈسٹنس رنر ربیلہ فاروق کے ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں، جن کے خلاف کارروائی جاری ہے، سپرنٹر نوید انجم، ویٹ لفٹر ملک سبحان اور حماد علی کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے