اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انسداد پولیو مہم، پہلے چار روز میں 12 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

07 Feb 2025
07 Feb 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آج پانچواں روز ہے، انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

پہلے چار روز میں 1 کروڑ 64 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، لاہور میں 12 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 5 لاکھ 82 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کا کہنا ہے 33 اضلاع میں آج مہم کا آخری روز ہے، آخری روز ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں، ترجیحی آبادی، مہمان، نومولود بچوں کو قطرے پلانا ترجیح ہے، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں کیچ اپ کا آغاز کل سے ہو گا۔

عدیل تصور کا کہنا تھا پولیو کے خلاف جیت پوری دنیا کے لئے اہم ہے، پولیو کا خاتمہ نہ کیا گیا تو وائرس پوری دنیا میں پھیل سکتا ہے، پولیو ٹیمیں وائرس کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، اہم گزرگاہوں پر پولیو ٹیمیں الرٹ رہیں، مہم وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کا مزید کہنا تھا پولیو کا خاتمہ حکومت اور محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے، پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے