اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ملک بھر میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

03 Feb 2025
03 Feb 2025

(لاہور نیوز) ملک بھر میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب بھر میں 2 کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 26 لاکھ 60 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 72 لاکھ 99 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 8 لاکھ سے زائد بچے پولیو ویکسین سے مستفید ہوں گے، انسدادِ پولیو مہم کیلئے تربیت یافتہ ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

عوام اور پولیو ورکرز کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کا خاتمہ قومی ہدف ہے، والدین ویکسین کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنے بچوں کو قطرے لازمی پلوائیں۔

سات روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک ملک بھر میں جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے