اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پی آئی سی کے ڈاکٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب، آؤٹ ڈور وارڈ بحال

04 Feb 2025
04 Feb 2025

(لاہور نیوز) پی آئی سی کے ڈاکٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب ہونے پر ہسپتال کی آؤٹ ڈور وارڈ بحال کر دی گئی۔

طبی عملے  نے ہسپتال میں احتجاج ختم کرکے آؤٹ ڈور وارڈ بحال کر دی، انجیو اور ایکو کارڈیوگرافی سمیت مختلف سروسز بھی بحال کی جا رہی ہیں۔

جھگڑے کے بعد تبادلے کئے دو ڈاکٹرز کو بحال کیا جائے گا، محکمہ صحت آج ڈاکٹرز کی بحالی کے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے ساتھ معاملہ حل ہو گیا ہے، ہسپتال کا اندرونی معاملہ تھا جس پر جھگڑا ہوا، اب ہسپتال معمول کے مطابق چل رہا ہے اور مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے