اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 290.36 قیمت فروخت : 290.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 350.43 قیمت فروخت : 351.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.67 قیمت فروخت : 176.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.86 قیمت فروخت : 196.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 900.17 قیمت فروخت : 901.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 306600 دس گرام : 262800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 281048 دس گرام : 240898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3438 دس گرام : 2950
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور میں گردن توڑ بخار کی ویکسین نایاب، عمرہ زائرین پریشان

05 Feb 2025
05 Feb 2025

(ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب میں گردن توڑ بخارکی ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی،عمرہ زائرین پریشان ہو گئے۔

پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی شدید قلت کی وجہ سے میڈیکل سٹورز پر گردن توڑ بخار کی ویکسین کیلئے عمرہ زائرین کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سرکاری مراکز برائے حفاظتی ٹیکہ جات پر بھی ویکسین دستیاب نہیں، میڈیکل سٹورز پر زائرین بلیک میں ویکسین کے لیے نام اندراج کروانے پرمجبور ہوگئے۔

عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ 3 روز سے خوار ہورہے ہیں، جہاز کے ٹکٹ کنفرم ہو گئے لیکن ویکسین نہیں مل رہی۔

عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ میڈیکل سٹورز پر گردن توڑ بخار کی ویکسین بلیک میں فروخت ہورہی ہے، 5 ہزار روپے والی ویکسین کے 6 سے 20 ہزار روپے بٹورے جا رہے ہیں ۔

زائرین کا کہنا تھا کہ عمرہ پر جانے سے کم از کم 10 روز قبل ویکسین لگوانا لازمی ہے۔ عمرہ زائرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ویکسین کی قلت کا فوری نوٹس لے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے