
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے شاندار اقدامات کئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 2025ء کے ابتدائی ایک ماہ میں 27 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی، پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 09 کروڑ 70 لاکھ 34 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی، پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 06 کروڑ 65 لاکھ 20 ہزار روپے دیئے گئے۔
ترجمان نے بتایا گزارا الاؤنس کی مد میں پولیس ملازمین کے فیملیز کو 04 کروڑ 59 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد دیئے گئے، علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے 04 کروڑ 06 لاکھ 65 ہزار روپے سے زائد جاری کئے گئے، پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 02 کروڑ 23 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 35 لاکھ 50 ہزار روپے دیئے گئے، پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 15 لاکھ 52 ہزار روپے سے زائد دیئے گئے۔