
05 Feb 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سردی کی شدت میں کمی آنے لگی، فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا۔
لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 208 تک جا پہنچا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک جا پہنچا، طبی ماہرین نے شہریوں کو سردی سے بچنے کیلئے محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔