شہرکی خبریں
بانی نے مندرجات خود پڑھ کر سنائے، میں نے اب تک خط پڑھا یا دیکھا نہیں: بیرسٹر گوہر
04 Feb 2025

04 Feb 2025
(لاہور نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے، میں نے اب تک یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آرمی چیف سے ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن عامہ پر تھی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ آرمی چیف سے امن عامہ کے موضوع پر میٹنگ کے علاوہ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔