05 May 2026
(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) میں بھرتیوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک ہفتے کی مہلت مزید دے دی ۔ ایف آئی اے میں 1,394 اسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے، درخواستیں جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 11 مئی 2026 مقررکی گئی ہے۔
شرائط و ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،تعلیم اور تجربے کی کٹ آف تاریخ 4 مئی 2026 برقرارہے،مقررہ تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
