
04 Feb 2025
(لاہور نیوز) تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزیوں کیخلاف ایکشن لے لیا۔
پی ٹی آئی نے پارلیمنٹیرینز کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر منحرف اراکین پارلیمنٹ کی سماعت ہو گی، پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے والے اراکین بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
اسد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، سینیٹر عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے، اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اورسیکرٹری جنرل کی منظوری کے بعد کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، ایم این ایز متعلقہ تاریخ پر حاضر نہ ہونے کی صورت میں کمیٹی ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ سنانے کی مجاز ہے۔