
05 Feb 2025
(لاہور نیوز) رمضان میں ریلیف دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں کو اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ماڈل بازاروں میں 63 کروڑ 72 لاکھ کی لاگت سے ترقیاتی کام کرائے جائیں گے، پنجاب حکومت نے فوری فنڈز کی فراہمی کی منظوری دیدی، 36 ماڈل بازاروں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔
دستاویزات کے مطابق ماڈل بازاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے پہلے 30 کروڑ جبکہ مزید 33 کروڑ 72 لاکھ روپے جاری کئے جائیں گے، سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی آلات کی خریداری پر 3 کروڑ 90 لاکھ خرچ ہونگے، 4 کروڑ کی لاگت سے بائیو ڈیگریڈیبل بیگز فراہم کئے جائیں گے۔
علاوہ ازیں سول ورکس پر 30 کروڑ 10 لاکھ کے اخراجات ہونگے، دیگر سہولیات کی فراہمی پر 25 کروڑ 62 لاکھ کے اخراجات ہونگے۔