
02 Feb 2025
(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے طلوع آفتاب سے قبل جاگنے سے صحت پر ہونے والے مثبت اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی۔
ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ طلوع آفتاب سے قبل اٹھنے سےتناؤ میں کمی ہوتی ہے اور پرسکون ذہنیت کو فروغ ملتا ہے،اسی طرح جلدی اٹھنے والے اکثر کام کاج کے لحاظ سے زیادہ پھرتیلے اور فعال ہوتے ہیں کیونکہ ان میں توانائی تازہ ہوتی ہے، جبکہ آپ جلدی اٹھ کراپنے دن کی بہتر منصوبہ بندی کر سکتے ہیں اور دن کی افراتفری سے پہلے اپنے ذاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔
محققین کا مزید کہنا تھاکہ جلدی اٹھنا آپ کی جذباتی بہبود کو بھی بڑھا سکتا ہے اور دن بھر تناؤ کو بہتر طریقے سے انتظام کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہےجبکہ جلدی جاگنا ایک مستقل نیند کے شیڈول کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو آپ کی نیند کے مجموعی معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔