
24 Jan 2025
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ زارا نورعباس نے کہا ہے کہ تخلیقی کام کرنے والوں کو سراہنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان کی معروف اداکارہ زارا بنور عباس کا کہنا تھا کہ تخلیقی کام اکثر متاثر ہوتا ہے، "آخری اوریجنل آئیڈیا دنیا میں شاید ایپل کا آئی فون تھا۔ ہم کہانیوں، لوگوں اور شوز سے متاثر ہوتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے ملک میں ان چیزوں کا اپنا ورژن بنانا چاہتے ہیں۔
زارا نے تنقید کرنے والوں سے درخواست کی کہ وہ تخلیقی کاموں کے پیچھے کی محنت کو سراہیں۔ جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے، تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، بجائے اس کے کہ ہم ان پر نقل کرنے کا الزام لگائیں۔