اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

راکھی ساونت کے چیلنج پر ہانیہ عامر کا دلچسپ رد عمل، ویڈیو وائرل

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(ویب ڈیسک) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو ڈانس چیلنج پر دلچسپ رد عمل دے دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایک روز قبل پاکستانی یوٹیوبر کو انٹرویو میں راکھی ساونت نے ہانیہ عامر، ڈانسر نرگس اور دیدار کو پاکستانی گانوں پر ڈانس کے مقابلے کا چیلنج دیا تھا۔

راکھی ساونت نے پاکستانی ڈانسرز اور اداکاراؤں کو ڈانس چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستانی رقاصاؤں کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ ہانیہ عامر، ڈانسر دیدار اور رقاصہ نرگس کو بیک وقت پیچھے چھوڑ دیں گی، پاکستانی اداکارائیں ان جیسا ڈانس نہیں کر سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 24 گھنٹے تک ڈانس کر سکتی ہیں اور ان کا چیلنج ہے کہ کوئی بھی ان سے ڈانس میں آگے نہیں جا سکتا۔

بھارتی اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وہ اور پاکستانی اداکارائیں ڈانس مقابلہ کریں گی تو دیکھنے والے پانی پانی ہوجائیں گے، ان سے ڈانس دیکھا نہیں جائے گا۔

اب راکھی ساونت کے چیلنج پر ہانیہ عامر نے دلچسپ رد عمل دے دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی آواز کے پس منظر میں اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ لپسنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ہانیہ عامر کی جانب سے راکھی ساونت کی آواز میں لپسنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز نے اسے شیئر کیا، جہاں صارفین نے پاکستانی اداکارہ کی تعریفیں کیں۔

 

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے